۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ سید علی سیستانی

حوزہ/ افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکے میں بہت بڑی تعداد میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی شہادت اور زخمی ہونے پر دفتر آیت اللہ سید علی سیستانی نے بہت اہم بیانیہ صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کے شہر قندوز میں ہولناک بم دھماکے میں بڑی تعداد میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس المناک واقعہ کے بعد دفتر آیت اللہ سیستانی نے انتہائی اہم بیانیہ صادر کیا ہے۔ اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

(إنا لله وإنا الیه راجعون)

افغانستان کی شریف اور مظلوم ملت

السلام علیکم ورحمه الله وبرکاته

 بہت مغموم دل کے ساتھ قندوز میں قندوز کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر آپ کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں عزادار خاندانوں کے لئے صبر و اجر اور زخمیوں کے لئے شفاء عاجل کے طالب ہیں۔

ہم افسوسناک اور ناقابل یقین امر کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری نے ملت افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور عملاً بے گناہ مومنین کو شدت پسند اور بے رحم گروہوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے تاکہ وہ انہیں اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنائیں۔

ان دشوار گزار حالات میں آپ کو زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں کہ اس طرح شہریوں کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے بچانے کا راستہ تلاش کریں اور مساجد اور عمومی اجتماعات میں اس قسم کے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

ملت افغانستان کی عزت و سربلندی کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں۔

۲ / ربیع الأول/ ۱۴۴۳ ھ ـ ق

دفتر آیت الله سیستانی ــ نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .